خطہ بلقان میں ترک پکوانوں کا میلہ

سرائیوو میں شعبہ گاسترونامی  کے طلباء نے ترک شیف سے روایتی ترکیبیں سیکھیں

2142811
خطہ بلقان میں ترک پکوانوں کا میلہ
saraybosna turk mutfagi.jpg
uskup turk mutfagi.jpg

خطہ بلقان میں ترک کھانوں کامیلہ جاری ہے۔

ایوان صدر کے زیراہتمام اور وزارت ثقافت و سیاحت کے تعاون سے امسال تیسری بار منعقد ہونے والے "ہفتہ ترک پکوان " کے دائرہ کار میں بوسنیا ہرزیگوینا کے دارالحکومت سرائیوو میں ایجین   علاقے  کے کھانوں کو  متعارف کرایا گیا۔

سرائیوو میں شعبہ گاسترونامی  کے طلباء نے ترک شیف سے روایتی ترکیبیں سیکھیں۔

شمالی مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپ میں بھی ترک پکوان متعارف کروائے گئے۔

ترکیہ کے اسکوپ میں سفیر فاتح الوسوئے کی اہلیہ، شیما نور اولوسوئے  کی طرف سے"تاریخ، ثقافت اور فطرت کا سنگم" تصور کے ساتھ منعقد کی گئی تقریب میں بعض ممالک کے سفیروں کی بیگمات اور مہمانوں نے شرکت کی۔

شیما نور  نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ"صدیوں پرانی روایات سے پروان چڑھنے والے، ترک پکوانوں  کی ترکیبیں مختلف خطوں سے متاثر ہیں۔"

ملک میں سفیروں کی بیگمات کی شرکت سے انگورو  کے پتوں کے رولز بنانے کا  مقابلہ منعقد ہ کیا گیا۔ جسے چینی سفیر کی اہلیہ نے  جیت لیا۔

 



متعللقہ خبریں