جنگ چناق قلعے کو انزاکوں کے دیس میں ڈرامائی شکل میں پیش کیا گیا

آسٹریلیا کے شہر سیلونگ میں منعقدہ بین الاقوامی ایوی ایشن فیسٹیول میں ایوی لون ائیر شو میں فضائی کرتبوں کے ساتھ ساتھ جنگ چناق قلعے کو بھی تمثیلاً پیش کیا گیا

244505
جنگ چناق قلعے کو انزاکوں کے دیس میں ڈرامائی شکل میں پیش کیا گیا

جینٹل مینوں کی جنگ کے لقب سے یاد کی جانے والی چناق قلعے کی جنگوں کو سو سال کے بعد جنگ میں فریق بننے والے انزاکوں کے دیس میں ڈرامائی شکل میں پیش کیا گیا۔
آسٹریلیا کے شہر سیلونگ میں منعقدہ بین الاقوامی ایوی ایشن فیسٹیول میں ایوی لون ائیر شو میں فضائی کرتبوں کے ساتھ ساتھ جنگ چناق قلعے کو بھی تمثیلاً پیش کیا گیا۔
فیسٹیول میں ترک اور آسٹریلوی فوجیوں کے روپ میں اداکاروں نے مورچوں میں بیٹھ کر پیادے بندوقوں کے ساتھ کئی منٹ تک میدان جنگ کے منظر کو پیش کیا۔
تمثیلی آسٹریلوی فوجیوں نے جنگ کے بارے میں اپنے خیالات کو بھی بیان کیا۔
آسٹریلوی باشندوں نے کہا کہ انہوں نے چناق قلعے جا کر میدان جنگ میں گھوم پھر کر دیکھا اور اس سے بہت متاثر ہوئے۔
ڈرامائی شکل میں جنگ چناق قلعے کی پیش کش کے دوران تماشائیوں کو جنگ چناق قلعے کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی گئیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں