ٹریول ترکی ازمیر فیسٹیول ازمیرمیں شروع ہوگیا

ٹوئر ازم سیکٹر کے اہم فیسٹیولوں میں سے ٹریول ترکی ازمیر فیسٹیول اس سال 8 ویں دفعہ ازمیر میں شروع ہوگیا

137710
ٹریول ترکی ازمیر فیسٹیول ازمیرمیں شروع ہوگیا

ٹوئرازم فیسٹیول کا ایک ریکارڈ شرکت سے افتتاح۔۔۔
ٹوئر ازم سیکٹر کے اہم فیسٹیولوں میں سے ٹریول ترکی ازمیر فیسٹیول اس سال 8 ویں دفعہ ازمیر میں شروع ہوگیا۔
بیرونی ممالک میں سے اٹلی سے لے کر منگولیا تک 30 ممالک نے اور اندرون ملک ترکی کے ضلع آدیامان سے کاستامونو تک متعدد اضلاع نے فیسٹیول میں شرکت کی۔
فیسٹیول کا پارٹنر ضلع آدیامان اور پارٹنر ملک اٹلی ہے۔
فیسٹیول 7 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس کی وساطت سے 900 سے زائد مقامی اور غیر ملکی شرکاء اور 30 ممالک کے ٹوئڑ ازم ماہرین کو ترکی کے ضلع ازمیر میں ایک دوسرے سے ملنے کا موقع ملا۔
فیسٹیول میں ٹوئر ازم مراکز کی تاریخی اور قدرتی خوبصورتیوں کے ساتھ ساتھ علاقائی مصنوعات کو بھی متعارف کروایا جا رہا ہے۔
شرکاء ممالک اور شہروں کے رنگا رنگ اسٹال، دیکھنے والوں کو ایک پر کشش اور دلچسپ وقت مہیا کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں