انڈونیشیا میں اسلامی طرز کے ملبوسات کی نمائش

اس میلے میں پہلی بار پاکستان، متحدہ عرب امارات اورملیشیا جیسے ممالک سے اسلامی معاشرے سے ہم آہنگ ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے گئے

211531
انڈونیشیا میں اسلامی طرز  کے ملبوسات کی نمائش

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقدہ عالمی اسلامی میلہ برائے ملبوسات کو اس سال خاصی دلچسپی حاصل ہو رہی ہے۔
اس میلے کا آغاز موسیقی تصوف کی سنگت میں کیا گیا ۔
اس میلے میں سن 2015 با پردہ خواتین کے ملبوسات کی نمائش کی گئی بعد ازاں مردوں اور خواتین کے لیے دیگر ملبوسات بھی اس میلے میں پیش کیے گئے۔
میلے میں پہلی بار پاکستان، متحدہ عرب امارات اورملیشیا جیسے ممالک سے اسلامی معاشرے سے ہم آہنگ ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔
میلے میں اسلامی طرز ِلباس کی ڈیزائنر مانگالا ایدھی چندرا نے بتایا کہ اس سال کے ملبوسات میں ہم نے انڈونیشیا کے روایتی رنگوں کا خاص خیال رکھا ہے جبکہ حجاب کی تیاری میں ہم نے ترک طرز آرائش پر توجہ دی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں