دو براعظم ایک شہر: استنبول

مہمانوں کی ترکی کی 5 روزہ سیر کا آغاز دارالحکومت انقرہ سے ہوا

188815
دو براعظم ایک شہر: استنبول

ٹی آر ٹی کی فارن براڈکاسٹ ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹریٹ کی طرف سے "دو براعظم ایک شہر: استنبول" کے نام سے منعقدہ مقابلہ مضمون نویسی اپنے اختتام تک پہنچ گیا ہے۔

دنیا بھر سے استنبول کو چاہنے والے صدائے ترکی کے ہزاروں سامعین نے مقابلے کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
انتخابی کمیٹی نے آذربائیجان ، بلغاریہ، چین، ایران، اسپین، مقدونیہ، روس اور یونان سے موصول ہونے والے 8 مضامین کو انعام کا حقدار قرار دیا۔
فائنل مقابلے میں کامیاب ہونے والوں کو ٹی آر ٹی کی فارن براڈکاسٹ ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹریٹ کی طرف سے ترکی آنے کی دعوت دی گئی۔
ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل شین اول گیوکا نے اپنے دفتر میں آنے والے مہمانوں کے ساتھ ملاقات کی۔
مہمانوں کی ترکی کی 5 روزہ سیر کا آغاز دارالحکومت انقرہ سے ہوا۔
مہمان ترکی ریڈیو کے غیر ملکی زبانوں کے ڈیسک پر کام کرنے والے متعلقہ ترجمانوں کی میزبانی میں انقرہ کے بعد استنبول کی سیر کر رہے ہیں۔
یہ مہمان 3 روز تک استنبول میں قیام کا لطف اٹھائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں