ترکی میں پاکستانی ڈرامہ بنانے کی تیاریاں

پاکستانی پروڈیوسر مومنہ درید کے بعد اب پروڈیوسر حسن سومرو بھی ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مختلف شہروں کا دورہ کرکے نئی ڈرامہ سیریل کی لوکیشنز کا جائزہ لےرہے ہیں

169567
ترکی میں پاکستانی ڈرامہ بنانے کی  تیاریاں

امریکہ ، یورپ اور دبئی کے بعد ترکی میں ملکی ڈرامہ سیریلز بنانے میں ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر ز کی دلچسپی بڑھنے لگی۔
پروڈیوسر مومنہ درید کے بعد اب پروڈیوسر حسن سومرو بھی ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مختلف شہروں کا دورہ کرکے نئی ڈرامہ سیریل کی لوکیشنز کا جائزہ لےرہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہمارے ملک میں ترکی کے ڈرامے اس قدر دلچسپی سے دیکھے اور پسند کئے جارہے ہیں تو میں نے سوچا کیوں نہ اپنے فنکاروں کے ساتھ ترکی میں ڈرامہ سیریل بنائی جائے جس کی تیاریوں کے سلسلہ میں انقرہ، استنبول اور دیگر شہروں کا دورہ کر چکا ہوں۔
ڈرامہ سیریل کی کاسٹ میں معمر رانا ، عمیر لغاری، صدف لغاری اور دیگر فنکار شامل کئے جائیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں