ترکی میں روایتی ملبوسات کا فیشن شو

بلدیہ کاستامونو کے زیر ِ اہتمام منعقدہ فیش شو میں فیشن ڈیزائنر اوز جیہان کی طرف سے تیار کردہ ترک برادری سے تعلق رکھنے والے 60روایتی ملبوسات کو شائقین کے سامنے پیش کیا گیا

103834
ترکی میں  روایتی ملبوسات کا فیشن شو

علاقائی ملبوسات کے ساتھ فیشن شو کا اہتمام۔
بلدیہ کاستامونو کے زیر ِ اہتمام منعقدہ فیش شو میں فیشن ڈیزائنر اوز جیہان کی طرف سے تیار کردہ ترک برادری سے تعلق رکھنے والے 60روایتی ملبوسات کو شائقین کے سامنے پیش کیا گیا۔
ضلع کاستامونو میں " ترک برادری کی 18 ویں تقریبات" کے دائرہ کار میں "ترک باشندوں کے مقیم ہونے والے ملکوں سے روایتی ملبوسات کو متعارف کروایا گیا۔
فیشن شو میں ترکی زبان بولنے والے سات ملکوں سمیت عثمانی اور اناطولیہ کی تہذیبوں سے منسلک 60 ملبوسات کو شبنم شیفر اور ایلف ایجے اوزن سمیت 12 ماڈلز نے شائقین کے سامنے پیش کیا۔
فیش ڈیزائنر احمد اوز جیہان نے بتایا ہے کہ انہوں نے ترک جمہورتوں، دولت عثمانیہ اور اناطولیہ کی تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے لباسوں کو اس سرگرمی کی وساطت سے عوام میں متعارف کروانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، ترکمانستان، ازبیکستان، کرغزستان، آذربائیجان، تاتارستان اور تاجکستان سے لائے گئے کپڑے اورزیورات کی مدد سے فیش ڈیزاننگ کی گئی ہے۔
شو کے اہتمام پر شیفر نے ترک پرچم کے نقوش کے حامل ایک خصوصی لباس کے ساتھ پوڈیم سے شائقین کو سلام پیش کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں