ملک کو دہشتگردوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا،ہم حالت جنگ میں ہیں:ایکواڈورئین صدر

ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبووا  نے  کہا ہے کہ ہم ملک کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں

2087287
ملک کو دہشتگردوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا،ہم حالت جنگ میں ہیں:ایکواڈورئین صدر

ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبووا  نے  کہا ہے کہ ہم ملک کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں۔

ایکواڈور کے نشریاتی ریڈیو کانیلا سے بات کرتےہوئے صدر نے کہا کہ  مافیا  کے ساتھ کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہوگی جن کو روکنا  حکومت کی ذمے داری ہے۔

 نوبووا نے بتایا کہ ان کا ملک  ایک دھچکے سے گزرا ہے ،ہم حالت جنگ میں ہیں اور اپنا ملک کسی بھی قیمت پر ان دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،ملک سے بد امنی ختم کرنے کےلیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،یہ جتھے ٹی وی چینل نشریات کے دوران دھاوا بولتے ہوئے پہنچے،حفاظتی اہلکاروں  کو یر غمال بنایا اور صدر  کو گٹھنے ٹیکنے کا کہہ رہے ہیں مگر وہ جان لیں کہ ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک مسلح گروہ نے ٹی وی چینل نشریات کے دوران دھاوا بول دیا تھا جس پر صدر نے  کہا کہ  اس قسم کا  قدم اٹھانے سے قبل ایسے لوگوں کو دو بار سوچنا ہوگا،جنہوں نے ایسا کیا ہے وہ جان لیں کہ اُن کے خلاف ہمارا ردعمل  کافی سخت ہوگا، ہم یرغمالیوں کی سلامتی کےلیے  تمام امکانات پر کام کر رہے ہیں،میں ملک کے ججوں اور وکلا سے کہتاہوں کہ اگر انہوں نے ان جتھوں کے لیڈروں سے ہمدردی برتی تو اُن سے بھی دہشتگردوں  جیسا معاملہ    رکھا جائے گا

 دریں اثنا، مسلح قوتوں کے مشترکہ کمانڈر جیمی ویلا نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ  آپریشن کے دوران جتھے کے 329 کارندوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ پانچ ہلاک ہو گئے ہیں،کاروائی میں دو پولیس اہلکار بھی جان سے گئے اور ایک شدید زخمی ہے البتہ 5 جیلوں کے 139 محافظ تاحال  جتھوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔

 کمانڈر نے بتایا کہ جتھے  کے مفرور لیڈر فیتو کی گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیِم تشکیل دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ فیتو نامی مافیا لیڈر ادولفو ماسیاس سالازار اور اس کے چند ساتھی قیدی گایاس جیل سے فرار ہو گئے تھے جنہوں نے ایک پولیس گاڑی کو بم سے بھی اڑا دیا تھا جس پر ایکواڈور کی حکومت نے ملک بھر میں دو ماہ کےلیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا تھا۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں