داغستان میں اسرائیلی طیارے کی آمد پر احتجاج، 20 افراد زخمی

جمہوریہ داغستان میں اسرائیلی طیارے کی آمد کی وجہ سے مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ، 20 افراد زخمی اور 60 زیرِ حراست

2057600
داغستان میں اسرائیلی طیارے کی آمد پر احتجاج، 20 افراد زخمی
dagistan israil ucagi tepki.jpg
dagistan israil ucagi tepki.jpg
dagistan israil ucagi tepki.jpg
dagistan israil ucagi tepki.jpg

روس سے منسلک جمہوریہ داغستان میں اسرائیلی طیارے کی آمد کی وجہ سے مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مخاچ قلعہ ہوائی اڈّے پر اسرائیل سے آنے والے طیارے کی لینڈنگ کی خبر سُن کر بیسیوں افراد نے ہوائی اڈّے کی طرف آنا شروع کر دیا۔

ہاتھوں میں فلسطینی پرچموں کے ساتھ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مسافروں کو ملک میں  داخل نہ کیا جائے اور طیارے کو واپس تل ابیب بھیج دیا جائے۔

ایئر پورٹ کی سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی میں 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور 60 کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رشیہ ایوی ایشن ایجنسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہوائی اڈّے کو 6 نومبر تک عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں