امریکہ کی اپیل: شمالی کوریا روس کو اسلحہ بیچنے سے باز رہے
ہم شمالی کوریا سے اپیل کرتے ہیں کہ روس کو اسلحے کی فراہمی یا اسلحے کی فروخت نہ کرنے سے متعلق وعدوں پر کاربند رہے: وائٹ ہاوس
![امریکہ کی اپیل: شمالی کوریا روس کو اسلحہ بیچنے سے باز رہے](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/de3b/424b/da9c/64a65e699784c.jpg?time=1719065973)
شمالی کوریا کے لیڈر' کِم جونگ اُن' روس پہنچ گئے ہیں ۔
روس میں ان کے بین الوفود اور دو طرفہ مذاکرات متوقع ہیں۔
اس دوران امریکہ انتظامیہ نے 'کِم جونگ اُن' سے اپیل کی ہے کہ "ماسکو کے ہاتھ اسلحے کی فروخت نہ کی جائے"۔
وائٹ ہاوس قومی سلامتی کونسل کی ترجمان آڈریئن واٹسن نے یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "کِم۔پوتن مذاکرات میں ایک بڑے پیمانے کا اسلحہ سمجھوتہ ایجنڈے پر آ سکتا ہے"۔
انہوں نے کہا ہے کہ" ہم شمالی کوریا سے اپیل کرتے ہیں کہ پیانگ یانگ انتظامیہ، روس کو اسلحے کی فراہمی یا اسلحے کی فروخت نہ کرنے سے متعلقہ یقین دہانیوں پر کاربند رہے"۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ کِم، پوتن کے ساتھ اسلحے کے مول تول کے لئے روس کا دورہ کریں گے۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/058b/8927/e4a0/66767f465b7f3.jpg?time=1719065973)
امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل
آنے والے دنوں میں بارش کا امکان ہے۔ جس سے درجہ حرارت43 ڈگری تک گر سکتا ہے