روس نے یوکرین کے ڈرون طیارے مار گرائے

رات اور صبح کے وقت روس کی تنصیبات پر  ڈرون طیاروں کے ساتھ حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے: روس وزارت دفاع

2033060
روس نے یوکرین کے ڈرون طیارے مار گرائے

روس  نے یوکرین کے ڈرون طیاروں کو ماسکو، کالوگا اور تویر میں مار گرایا ہے۔

روس وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق کیف کی طرف سے رات اور صبح کے وقت روس کی تنصیبات پر  ڈرون طیاروں کے ساتھ حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق رات 3 بجے کے قریب روس کے فضائی دفاعی سسٹم نے ایک ڈرون طیارے کو کالوگا  کے علاقے میں، دوسرے کو ماسکو کی تحصیل اسٹرنسکی  میں اور تیسرے ڈرون طیارے کو تویر میں مار گرایا ہے۔

ماسکو کے بلدیہ میئر سرگے سوبیانن نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں گرائے گئے ڈرون طیاروں کا مقصد ماسکو پر حملہ کرنا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ماسکو کی تحصیل اسٹرنسکی میں  گرنے والے ڈرون طیارے کے ملبے سے ایک رہائشی عمارت کے خارجی حصے کو نقصان پہنچا ہے تاہم تویر اور کالوگا کے علاقوں میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔



متعللقہ خبریں