نائجر: فوجی کانوائے پر مسلح حملہ، 17 فوجی ہلاک

نائجر کی مالی کے ساتھ سرحد پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 17 فوجی ہلاک اور 20 زخمی

2025346
نائجر: فوجی کانوائے پر مسلح حملہ، 17 فوجی ہلاک

نائجر کی مالی کے ساتھ سرحد پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 17 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

نائجر وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تلابیری کی تحصیلوں بونی اور ٹوروڈی کے درمیانی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجی کانوائے پر حملہ کر دیا۔حملے میں 17 فوجی ہلاک ا ور 20زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تلا بیری  کو تین ملکی سرحد کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ یہ علاقہ نائجر، مالی اور برکینا فاسو  کی مشترکہ سرحدی لائن  پر واقع ہے۔

یہ سرحدی لائن ایک تواتر سے، القاعدہ اور داعش  سے منسلک، دہشت گرد گروپوں  کے حملوں کا نشانہ بنتی رہتی ہے۔



متعللقہ خبریں