آسٹریلیا مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی عبارت استعمال کرے گا،فلسطین کا خیر مقدم

وزیرخارجہ پینی ووانگ  نے پارلیمان میں خطاب کے دوران   کہا کہ یہ فیصلہ سلامتی کونسل  کی قراردادوں کے تحت برطانیہ،نیوزی لینڈ اور اقوام متحدہ جیسے کلیدی اتحادیوں کے موقف کا ترجمان ہے

2022167
آسٹریلیا مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی عبارت استعمال کرے گا،فلسطین کا خیر مقدم

 آسٹریلیا نے  سرکاری خط و کتابت میں مقبوضہ فلسطینی سر زمین کے استعمال کا اعلان کیا ہے ۔

 وزیرخارجہ پینی ووانگ  نے پارلیمان میں خطاب کے دوران   کہا کہ یہ فیصلہ سلامتی کونسل  کی قراردادوں کے تحت برطانیہ،نیوزی لینڈ اور اقوام متحدہ جیسے کلیدی اتحادیوں کے موقف کا ترجمان ہے ۔

 وانگ نے کہا کہ اب ہمارے سرکاری خطو کتابت میں مقبوضہ فلسطینی سر زمین  کا استعمال کیا جائے گا۔

 دوسری جانب فلسطینی امور خارجہ نے آسٹریلیا کے اس  فیصلے کا خیر مقدم  کیا ہے۔

  آسٹریلوی وزیر خارجہ   پینی وانگ نے گزشتہ روز پارلیمان  سے خطاب میں کہا تھا کہ  حکومت ، مقبوضہ فلسطینی سر زمین کی عبارت استعمال کرتے ہوئے  عالمی قوانین کے تحت غیر قانونی اسرائیلی بستیوں  پر اعتراض کی جانب توجہ دلوائے گی۔

 آسٹریلیا  میں موجودہ اقتدار نے سابقہ  حکومت کے  مغربی القدس کو اسرائِلی صدر مقام  قرار دینے کے فیصلے کو گزشتہ سال اکتوبر میں کالعدم قرار دے دیا  تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں