چین کا امریکہ سے تائیوان کو امداد دینے پر احتجاج

چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) کی خبر کے مطابق، چینی وزارت دفاع کے ترجمان تان  کیفی نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا’’اندرونی معاملہ‘‘ ہےاوراس بات پرزوردیا کہ یہ مسئلہ چین امریکہ تعلقات کے لحاظ سے’’ایک سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جاسکتا

2019260
چین  کا امریکہ سے تائیوان کو امداد دینے پر احتجاج

چین کی وزارت دفاع نے تائیوان کو 345 ملین امریکی ڈالر کی فوجی امداد کی "سخت مخالفت" کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) کی خبر کے مطابق، چینی وزارت دفاع کے ترجمان تان  کیفی نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا ’’اندرونی معاملہ‘‘ ہے اور اس بات پر زور دیا کہ یہ مسئلہ چین امریکہ تعلقات کے لحاظ سے  ’’ایک سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ  امریکہ تائیوان میں "علیحدگی پسند قوتوں اور اشتعال انگیز رویے" کی حمایت کرتا ہے، تان نے نشاندہی کی کہ ان کا ملک تائیوان کو امریکی فوجی مدد کی "سختی سے" مخالفت کرتا ہے۔

تان نے کہا، "تاریخ کے پہیے چین کے دوبارہ اتحاد کی طرف مڑ رہے ہیں، اور کوئی فرد یا طاقت اسے روک نہیں سکتی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے 29 جولائی کو جاری کردہ  صدارتی سرکلر  میں امریکی فوج تائیوان کو دفاعی سامان کے ساتھ ساتھ فوجی تعلیم و تربیت کے لیے   اپنی انوینٹری سے 345 ملین ڈالر مالیت کی فوجی امداد فراہم کرے گی ۔



متعللقہ خبریں