امریکی یو ایس ایس اینا پولیس جوہری آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی

جنوبی کوریائی بحریہ کے ترجمان جانگ ڈو ینگ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ جوہری طاقت سے چلنے والی اور جوہری اسلحے سے لیس یو ایس ایس  اینا پولس مختلف  سامان لینے کے لیے  جیجو  جزائر پر لنگر انداز ہو چکی ہے

2015455
امریکی یو ایس ایس اینا پولیس جوہری آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی

امریکہ نے اس ماہ  دوسری بار پانی جوہری آبدوز یو ایس ایس اینا پولس جنوبی کوریا روانہ کر دی ہے۔

 جنوبی کوریائی بحریہ کے ترجمان جانگ ڈو ینگ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ جوہری طاقت سے چلنے والی اور جوہری اسلحے سے لیس یو ایس ایس  اینا پولس مختلف  سامان لینے کے لیے  جیجو  جزائر پر لنگر انداز ہو چکی ہے ۔

 جانگ ینگ نے بتایا کہ امریکہ اور جنوبی کوریائی فوج کے آبدوز سے متعلق تربیتی پروگراموں کی تشکیل کےلیے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ یو ایس ایس کنٹیکی اٹھارہ جولائی کو  بوسان کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوتے ہوئے تین روز بعد جنوبی کوریا سے روانہ ہو گئی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں