مالی: دہشتگردانہ حملہ، 10 شہری ہلاک
مالی کے وسطی حصّے میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 10 شہری ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے
2014887
مالی کے وسطی حصّے میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 10 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل تومینیان کے گاوں جانکوئین میں ایک شادی کی تقریب پر دھاوا بول کر فائرنگ کرنا شروع کر دی۔
واقعے میں کم از کم 10 شہری ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ "3 ملکی سرحد" کے نام سے پہچانے جانے والے برکینا فاسو، مالی اور نائجر کے سرحدی علاقے حالیہ سالوں میں القاعدہ گروپوں اور داعش کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔
مالی میں 2013 سے متعین غیر ملکی فوجی مشنوں کے باوجود ملک میں دہشت گردانہ حملے جاری ہیں۔
متعللقہ خبریں
امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل
آنے والے دنوں میں بارش کا امکان ہے۔ جس سے درجہ حرارت43 ڈگری تک گر سکتا ہے