ہم کسی پر بھی جوہری حملہ نہیں کریں گے: لوکا شینکو

ہمارے ساتھ چھیڑ خانی نہ کریں اور جوہری اسلحے کو بھول جائیں۔ لیکن اگر آپ نے حملہ کیا تو ہمارا جواب بھی فوری ہو گا: صدر الیگزینڈر لوکا شینکو

2007938
ہم کسی پر بھی جوہری حملہ نہیں کریں گے: لوکا شینکو

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ "ہم کسی کے خلاف جوہری اسلحہ استعمال نہیں کریں گے۔ ہمارے ساتھ چھیڑ خانی سے باز آ جائیں اور جوہری اسلحے کو بھول جائیں۔ لیکن اگر آپ نے جارحیت  کی تو ہمارا جواب بھی فوری ہو گا"۔

لوکا شینکو نے، روس کی طرف سے  بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری اسلحے کی تنصیب سے  متعلق مغربی ممالک کے بیانات کا جواب دیا ہے۔

بیلاروس صدارتی سوشل میڈیا پیج نے لوکا شینکو کی موضوع سے متعلق   پریس کانفرنس کی تفصیلات کو شائع  کیا ہے۔

روسی سکیورٹی کمپنی ویگنر کے انجام سے متعلق سوال کے جواب میں لوکا شینکو نے کہا ہے کہ میرے علم کے مطابق ویگنر جنگجو اپنے کیمپوں میں ہیں۔  جہاں تک ویگنر کے بانی پریگوژن کا تعلق ہے تو وہ سینٹ پیٹرز برگ میں ہیں  اور سینٹ پیٹرز برگ بیلاروس  میں نہیں ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ویگنر کی بیلاروس میں موجودگی پر انہیں کوئی تشویش نہیں ہے۔ انہیں معینہ شرائط میں فرائض پرمتعین کر دیا جائے گا۔بنیادی شرط یہ کہ اس یونٹ کو حکومت کے دفاع  کے لئے فعال کرنے کی ضرورت پڑی تو یونٹ کو کسی بھی طرف اور فل الفور فعال کر دیا جائے گا"۔

لوکا شینکو نے کہا ہے کہ ویگنر کی بیلاروس منتقلی اور تعیناتی  کا  معاملہ تاحال حل نہیں ہوا ۔ اس معاملے کا انحصار روس اور ویگنر پر ہے۔ہم نئے  کیمپ تعمیر نہیں کر رہے بلکہ ہم نے انہیں زمانہ جنگ میں استعمال کے لئے بعض پرانے کیمپ پیش کئے ہیں۔

صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ زمانہ قریب میں وہ صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کریں گے اور مذاکرات میں ویگنر کے موضوع پر بات کریں گے۔

جوہری اسلحے کے بارے میں مغرب کے اندیشوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "جوہری اسلحے کے استعمال کے بارے میں پریشان نہ ہوں۔ ہم کسی پر بھی جوہری حملہ نہیں کریں گے۔ ہمارے ساتھ چھیڑ خانی نہ کریں اور جوہری اسلحے کو بھول جائیں۔ لیکن اگر آپ نے حملہ کیا تو ہمارا جواب بھی فوری ہو گا۔ اہداف کا تعین ہو چکا ہے"۔



متعللقہ خبریں