امریکی وزیر خارجہ کی چینی صدر سے ملاقات

چینی صدر نے ملاقات کے بعد بتایا کہ دونوں فریقین نے واضح انداز میں بات چیت کی ہے امید ہے کہ امریکی وزیر خارجہ چین اور امریکہ کے تعلقات کے استحکام کے لئے مثبت تعاون کریں گے

2001580
امریکی وزیر خارجہ کی چینی  صدر سے ملاقات

چین کے دورے پر آنے والے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔

بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں 2018 کے بعد پہلی بار کسی اعلیٰ امریکی عہدیدار سے چینی صدر نے ملاقات کی ہے۔

چینی صدر نے ملاقات کے بعد چینی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دونوں فریقین نے واضح انداز میں بات چیت کی ہے۔

مجھے امید ہے کہ امریکی وزیر خارجہ چین اور امریکہ کے تعلقات کے استحکام کے لئے مثبت تعاون کریں گے۔

وزیر خارجہ انٹونی بلینکن 2018 کے بعد چین کے دورے پر جانے والے پہلے اعلیٰ امریکی عہدیدار ہیں۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے چین کے وانگ یی سے بھی ملاقات کی۔

 



متعللقہ خبریں