امریکہ: حزب اللہ اور اسرائیل پر سفارتی دباو جاری رکھا جائے گا
ہم، کسی بھی فریق کی طرف سے، جھڑپیں بڑھائے جانے کے حق میں نہیں ہیں: متھیو مِلّر
امریکہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل پر سفارتی دباو جاری رکھا جائے گا۔
امریکہ وزارت خارجہ نے 17 اور 18 ستمبر کو حزب اللہ اراکین کے زیر استعمال پیجر اور وائر لیس آلات میں دھماکوں کے باعث اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس سے متعلقہ امریکی پالیسی کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان متھیو مِلّر نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ "ہم، کسی بھی فریق کی طرف سے، ان جھڑپوں کو بڑھائے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اس وقت اسرائیل کو درپیش سکیورٹی مسئلے کے حل کا بہترین طریقہ، ہزاروں اسرائیلی شہریوں اور ہزاروں لبنانی شہریوں کو ان کے گھروں میں واپسی کی اجازت دینے پر مبنی، سفارتی طریقہ ہے۔
ملّر نے کہا ہے کہ "ہم، فریقین کے درمیان کشیدگی میں کمی کر کے انہیں ایسے نقطے پر لانا چاہتے ہیں جہاں مسئلے کے سفارتی حل کے لئے ان پر دباو ڈالا جا سکے۔ امریکہ کا علاقائی رقیبوں پر اسرائیل کی عسکری برتری کا ضامن بننا ضروری ہے"۔
امریکہ وزارت دفاع 'پینٹاگون' نے بھی کہا ہے کہ" علاقے میں، لبنان کے وائر لیس آلات دھماکوں کے جواب میں، کسی بھی قسم کا حملہ کشیدگی کو کم کرنے میں معاونت نہیں کرے گا"۔
متعللقہ خبریں
میرا نہیں خیال کہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ چھِڑے گی: بائڈن
امریکہ، اسرائیل کی مدد کر رہا ہے۔ ہم اسرائیل کی حفاظت کریں گے: صدر جو بائڈن