ترکیہ کے بغیر براعظم یورپ کی سلامتی کی بات نہیں کی جا سکتی، اسٹولٹن برگ
ینز اسٹولٹن برگ نے اپنے عہدے کو نئے سیکرٹری جنرل کے سپرد کرنے سے چند روز پیشتر جرمن مارشل فنڈ تھنک ٹینک کے زیر اہتمام ایک تقریب میں اپنی الوداعی تقریر کی
نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز سٹولٹن برگ نے کہا کہ "جنوب میں ترکیہ کے بغیر یورپی براعظم کی سلامتی کی پیش گوئی کرنا ناممکن ہے۔"
ینز اسٹولٹن برگ نے اپنے عہدے کو نئے سیکرٹری جنرل کے سپرد کرنے سے چند روز پیشتر جرمن مارشل فنڈ تھنک ٹینک کے زیر اہتمام ایک تقریب میں اپنی الوداعی تقریر کی۔
سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ یورپ کے ساتھ شراکت داری سے خود کو الگ تھلگ نہ کرے، اور یورپ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو قبول کرے کہ اسے اپنی سلامتی کے لیے جنوب میں ترکیہ سے لے کر شمال میں ناروے تک نیٹو کی کے سائے کی ضرورت ہے۔
"یورپیوں کو نیٹو کے بغیر براعظم میں سلامتی کا وجود نہ ہونے کا اندازا کر لینے "پر زور دیتے ہوئےاسٹولٹن برگ نے کہا کہ اس کا تعلق نہ صرف وسائل سےبلکہ جغرافیہ سےبھی ہے، انہوں نے بتایا کہ "جنوب میں ترکیہ، شمال میں ناروے اور مغرب میں امریکہ اور برطانیہ کے بغیر، یورپی براعظم کی سلامتی کا وجود ناممکن ہے۔"
اسٹولٹن برگ 10 سال سے فائز اپنے عہدے کو یکم اکتوبر کو سابق ولندیزی وزیر اعظم مارک روٹ کے سپرد کریں گے۔
متعللقہ خبریں
میرا نہیں خیال کہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ چھِڑے گی: بائڈن
امریکہ، اسرائیل کی مدد کر رہا ہے۔ ہم اسرائیل کی حفاظت کریں گے: صدر جو بائڈن