امریکہ کاسب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز بحیرہ ناروئے میں

منصوبہ بند سرگرمیوں کے دائرہ کار میں، امریکی ٹاسک گروپ میں تباہ کن اور کروزر یورپ میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے ساتھ ہیں

1995842
امریکہ کاسب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز بحیرہ ناروئے میں

امریکہ کا  طیارہ بردار بحری جہاز USS Gerald R. Ford  عبوری  طور پر بحیرہ ناروے میں اپنی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں  عبوری طور پر نیٹو  کی نگرانی میں فرائض سرانجام دے گا۔

نیٹو کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ جسے دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز کہا جاتا ہے، 2 جون سے نیٹو کی کمان میں اس کے ساتھ آنے والے بحری جہازوں کے ساتھ مل کر میری ٹائم سیفٹی سرگرمیاں اور تربیتی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔

منصوبہ بند سرگرمیوں کے دائرہ کار میں، امریکی ٹاسک گروپ میں تباہ کن اور کروزر یورپ میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے ساتھ ہیں۔

علاوہ ازیں  اطلاع ملی ہے کہ   نیٹو کے کچھ ممالک کی بحری افواج نے نیٹو کی کمان میں طیارہ بردار بحری جہاز کے ساتھ مل کر کام  کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  امریکی طیارہ بردار بحری جہاز جس میں F-18 جنگی طیارے، قبل از وقت وارننگ والے طیارے، ٹرانسپورٹ طیارے اور ہیلی کاپٹر نیٹو کی کمان کے تحت آتے ہیں، یہ ٹرانس اٹلانٹک اتحاد کے تسلسل کی  اہم علامت  سمجھا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  یہ نیٹو اتحادیوں کے درمیان کمان اور کنٹرول ڈھانچے کی تبدیلی کو نمایاں طور پر پیش کرتا ہے۔

اطلاع کے مطابق  یہ  طیارہ بردار بحری جہاز رواں ہفتے کے دوران نیٹو کی کمان میں اپنے فرائض سرانجام دے گا۔



متعللقہ خبریں