سوڈان میں فائر بندی کے معاہدے میں مزید 5 روز کی توسیع

جنگ بندی میں توسیع کے فیصلے سے زیادہ انسانی امداد اور بنیادی خدمات فراہم کرنے اور طویل مدتی جنگ بندی پر بات چیت کا موقع ملے گا

1992766
سوڈان میں فائر بندی کے معاہدے میں مزید 5 روز کی توسیع

سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسزنے جنگ بندی کے معاہدے میں مزید 5 دن کی توسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکہ کےخرطوم سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "سعودی عرب اور امریکہ، سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورس کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے میں مزید 5 دن کی توسیع کا خیرمقدم کرتے ہیں۔"

 بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی میں توسیع کے فیصلے سے زیادہ انسانی امداد اور بنیادی خدمات فراہم کرنے اور طویل مدتی جنگ بندی پر بات چیت کا موقع ملے گا۔

بیان میں اس طرف بھی توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ 20 مئی کو ہونے والی جنگ بندی، اگرچہ مکمل طور پر نافذ نہیں ہوئی، تقریباً 10 لاکھ سوڈانی ضرورت مندوں تک انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

فریقین نے اعلان کیا  تھا کہ انہوں نے 20 مئی کو امریکہ اور سعودی عرب کی ثالثی میں ایک ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا  ہے تاکہ 15 اپریل سے جاری تنازعات کو روکا جا سکے۔

جنگ بندی کے نفاذ کے ایک دن بعد، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا تھا کہ اگر سوڈانی جنرلوں نے حتمی جنگ بندی پر عمل نہ کیا تو انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جنگ بندی کے دوران بھی  جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا جو گزشتہ رات کے وقت  ختم ہوا اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔



متعللقہ خبریں