ایران کی میزائل ٹیکنولوجی خطے میں اشتعال انگیزی بڑھا رہی ہے: امریکہ

امریکی امور خارجہ کے ترجمان  میٹ ملر نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور اس کے استعمال سے خطے اور عالمی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں

1991181
ایران کی میزائل ٹیکنولوجی خطے میں اشتعال انگیزی بڑھا رہی ہے: امریکہ

امریکہ نے ایران کی طرف سے دو ہزار کلومیٹر مسافت کے میزائل تجربے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

امریکی امور خارجہ کے ترجمان  میٹ ملر نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس  کے دوران کہا کہ امریکہ ایران کے نئے میزائل تجربے سے با خبر ہے،ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور اس کے استعمال سے خطے اور عالمی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں،اس پروگرام  میں مزید پیش رفت  اور متعلقہ ٹیکنولوجی کی دیگر ممالک کو فراہمی روکنے کے لیے  نئی  پابندیوں سمیت دیگر اقدامات جاری رہیں گے۔

ملر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ  سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت ایران کے میزائل پروگرام سے متعلق سرگرمیوں کو محدود کرنے کے باوجود ایران نے  غیر ملکی اداروں سے مختلف قسم کی میزائل ٹیکنولوجی کا حصول جاری رکھا ہواہے جو کہ اشتعال انگیزی کو ہوا دینا جاری رکھے ہوئے ہے جسے روکنا ضروری ہوگا۔

 یاد رہے کہ ایران نے خیبر نامی درمیانی فاصلہ مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا حال ہی میں تجربہ کیا ہے جس کی مسافت دو ہزار کلومیٹر ہے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں