امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے دورہ یوکرین سے متعلق روس کو آگاہی
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے آن لائن میٹنگ میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
![امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے دورہ یوکرین سے متعلق روس کو آگاہی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/4c7c/d381/4b29/63ec814e4f0a3.jpg?time=1719050203)
اطلاع ملی ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے دارالحکومت کیف جانے سے قبل روس کے دورے کے بارے میں روس کو آگاہ کیا ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے آن لائن میٹنگ میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
سلیوان نے کہا، "ہم نے روسیوں کو مطلع کر دیا ہے کہ صدر بائیڈن کیف کا دورہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے نے یہ فوجیوں کی محفوظ علیحدگی سے متعلق سمجھوتے کے دائرہ کار کے تحت کیف روانہ ہونے سے چند گھنٹے پہلے کیا گیا ہے۔
جیک سلیوان نے اس معلومات پر روس کے ردعمل کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
دریں اثنا، سلیوان کی طرف سے "فوجیوں کی محفوظ علیحدگی" کےسمجھوتے سے آگاہی کا مطلب جوہری سپر پاورز کے درمیان ناپسندیدہ تنازعات کی روک تھام ہے بتایا گیا ہے۔
پولینڈ کے دورے سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز یوکرین کے دارالحکومت کیف کا اچانک دورہ کیا۔
جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں یوکرین کے لیے 500 ملین ڈالر کے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کی حکومت کو بلواسطہ بجٹ میں اربوں ڈالر فراہم کریں گے جسے شہری ضروری خدمات کی فراہمی میں مدد کے لیے فوری طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/058b/8927/e4a0/66767f465b7f3.jpg?time=1719050204)
امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل
آنے والے دنوں میں بارش کا امکان ہے۔ جس سے درجہ حرارت43 ڈگری تک گر سکتا ہے