پاکستان سمیت دنیا بھر سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی امداد

ترکیہ کو 162 ٹن اور شام کو 9 ٹن امداد بھیجنے کا اعلان کیا اور کہا  ہے کہ 447 ٹن امداد بذریعہ ٹرالر روانہ کر دی گئی ہے: پاکستان قومی آفات انتظامیہ

1945544
پاکستان سمیت دنیا بھر سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی امداد

اسرائیل کے زیرِ محاصرہ غزہ میں خون کے عطیات دے کر ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کےساتھ تعاون و یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

غزہ کی سِول سوسائٹی " یتیموں کے لئے امید انسٹیٹیوٹ" نے "جسدِ واحد" کے مرکزی خیال کے ساتھ ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لئے خون کے عطیے کی ایک روزہ مہم کا اہتمام کیا ہے۔

افریقی ممالک صومالیہ، سوڈان اور جیبوٹی سے بھی "صدی  کی آفت" قرار دئیے جانے والے زلزلے کے بعد ترکیہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جا رہا اور مادی امداد بھیجی جا رہی ہے۔

سعودی عرب میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لئے شروع کی گئی عطیہ مہم میں تقریباً 305 ملین ریال یعنی 81،2 ملین ڈالر رقم جمع کی گئی ہے۔

اردن نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے 480 خیموں سمیت انسانی امداد سے بھرے 2 فوجی طیارے ضلع ادانا بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان قومی آفات انتظامیہ NDMA نے جاری کردہ بیان میں کمبلوں اور موٹے خیموں سمیت 5 ٹن امدادی سامان پاکستان قومی ائیر لائن 'پی آئی اے' کے ذریعے ترکیہ بھیجنے کا علان کیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بحیثیت این ڈی ایم اے ترکیہ کو 162 ٹن اور شام کو 9 ٹن امداد بھیجنے کا اعلان کیا اور کہا  ہے کہ 447 ٹن امداد بذریعہ ٹرالر روانہ کر دی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ دوےہوں والے 195 خیموں اور 1600 ٹن غذائی پیکٹوں پر مبنی امداد تیار کر لی گئی ہے اور یہ امدادی سامان  ٹرالروں اور پاکستان بحریہ کے بحری جہازوں کے ذریعے آءندہ دنوں میں روانہ ہو جائے گا۔

پاکستان کے علاقے آزاد جمّوں و کشمیر کی کابینہ اسمبلی ممبران اور علاقے کے تمام سرکاری ملازمین اپنی تنخواہوں سے 5 روزہ تنخواہ زلزلہ زدگان کے لئے عطیہ کریں گے۔

امریکہ کے نیویارک ٹائمز اسکوائر میں زلزلہ زدگان کے لئے یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یاد گاری تقریب میں شعور کی بیداری کی خاطر زلزلہ زدگان کی فوری امداد کی اپیلیں کی گئی ہیں۔

جرمنی ایئر فورس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان پر مشتمل 9 کارگو طیارے ترکیہ بھیج دئیے گئے ہیں اور دسواں، گیارہواں اور بارہواں امدادی طیارے بھی روانگی کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق 187 ٹن امدادی سامان میں جنریٹروں، کیمپ بستروں، خیموں، ہیٹروں اور کمبلوں جیسی اشیاء شامل ہیں۔

جرمنی میں 900 سے زائد مساجد پر مشتمل مذہبی امور ترک اسلامی یونین کی شروع کروائی گئی امدادی مہم میں نقد امداد کی مقدار 20 ملین یورو سے تجاوز کر چکی ہے۔

ہالینڈ میں زلزلوں میں وفات پانے والوں کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکیہ کے ضلع قاہرمان ماراش میں 7،7 اور 7،6 کی شدت سے زلزلے آئے۔ زلزلے کا مرکز قاہرمان ماراش کی تحصیل پازارجک  اور زیرِ زمین گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ 10 اضلاع میں محسوس کیا گیا اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سبب بنا ہے۔ زلزلے کو صدی کی آفت قرار دیا جا رہا ہے۔  



متعللقہ خبریں