دہشت گردی کے معاملے میں ترکیہ کے جائز خدشات پائے جاتے ہیں، اسٹولٹن برگ

یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام

1930735
دہشت گردی کے معاملے میں ترکیہ کے جائز خدشات پائے جاتے ہیں، اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل  ینزاسٹولٹن نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کے جائز خدشات پائے جاتے ہیں ، کسی بھی  نیٹو کے اتحادی  ملک  نے  ترکیہ کی حد تک  دہشت گردی  سے  نقصان نہیں اٹھایا۔

ینز اسٹولٹن برگ نے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو اور یورپی یونین کے درمیان تعاون سے متعلق مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کی تقریب کے بعد یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے عمل کے حوالے سے اسٹولٹن برگ نے یاد دلایا کہ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے اور ترکیہ کو ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندیاں ہٹانے پر اتفاق کیا، اس سہ فریقی یادداشت پر ترکیہ کے ساتھ میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں دستخط  ہوئے تھے۔

ترکیہ نے فن لینڈ اور سویڈن کو ویٹو کر دیا تھا، جنہوں نے 28 جون کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں رکنیت کے لیے درخواست دی تھی۔ انقرہ، جس نے دونوں ممالک کے ساتھ ایک پروٹوکول پر دستخط کیے، جو دہشت گرد تنظیموں کی کھلے عام حمایت کرتے ہیں، توقع کرتا ہے کہ وہ وعدے پورے ہوں گے۔

1439



متعللقہ خبریں