روس نے فرانس کے سفیر کو طلب کر لیا، افریقہ میں استعماری طرزِ فکر سے پرہیز کیا جائے

روس پر الزامات ناقابل قبول ہیں۔ فرانس انتظامیہ افریقہ میں کاروائیوں کے دوران استعماری طرزِ فکر سے پرہیز کرے: روس وزارت خارجہ

1922181
روس نے فرانس کے سفیر کو طلب کر لیا، افریقہ میں استعماری طرزِ فکر سے پرہیز کیا جائے

روس نے فرانس سے کہا ہے کہ افریقہ میں کاروائیوں کے دوران استعماری طرزِ فکر  سے پرہیز کیا جائے۔

روس وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں  ماسکو میں فرانس کے سفیر پیئر لیوی کی وزارت خارجہ میں طلبی کا ذکر کیا اور  وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بانگوئی میں فرانس  کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا  کے، رشیئن ہوم پر حملے سے متعلق، بیانات کی وجہ سے انہیں احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "روس پر، روسی اسپیشل فوجی یونٹوں کے پروپیگنڈہ  پھیلانےا ور عوام کے خلاف شدت کا استعمال   کرنے جیسے، الزامات ناقابل قبول ہیں۔ ہم، فرانس انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ علاقے میں استعماری طرزِ فکر سے پرہیز کیا جائے"۔

واضح رہے کہ رشئین ہوم  وسطی افریقی جمہوریہ میں بطور ثقافتی مرکز کاروائیاں کر رہا ہے۔ 16 دسمبر کو  رشئین ہوم کو بھیجے گئے ایک پیکٹ میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ مذکورہ پیکٹ بذریعہ ڈاک موصول ہوا اور رشیئن ہوم کے ڈائریکٹر دمتری سیتی  کے اسے کھولنے کے دوران پھٹ گیا۔ دھماکے میں دمتری سیتی زخمی ہو گئے تھے۔

روس وزارت خارجہ نے اس حملے کی مذمت کی  اور وسطی افریقی جمہوریہ کے حکام  کی تفتیش کے نتیجے میں حملے کے ذمہ داروں کی نشاندہی  کا اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں