صومالیہ: 2 بم حملے، 8 افراد ہلاک

دونوں دھماکوں میں 8 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمی ہونے والے سب افراد عام شہری ہیں

1894092
صومالیہ: 2 بم حملے، 8 افراد ہلاک

صومالیہ میں 2 بم حملوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلا دھماکہ پولیس چیک پوسٹ  پر اور دوسرا 'جاجاب' کے انتظامی مرکز کے قریب ہوا۔

دونوں دھماکوں میں 8 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے  ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے سب افراد عام شہری ہیں۔

دھماکوں کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں