روس: دہشت گردانہ حملے میں 11 افراد ہلاک، 15 زخمی

بلگورود میں فوجی تربیتی علاقے میں آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ CIS کے شہری 2 افراد نے آتشیں اسلحے سے دہشت گردانہ کاروائی کی: روس وزارت دفاع

1893342
روس: دہشت گردانہ حملے میں 11 افراد ہلاک، 15 زخمی

روس وزارت دفاع نے بلگورود میں فوجی تربیتی علاقے  پر دہشت گردانہ حملے میں 11 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق روس کے علاقے بلگورود میں فوجی تربیتی علاقے میں آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ CIS کے شہری 2 افراد نے آتشیں اسلحے سے دہشت گردانہ کاروائی کی۔

بیان کے مطابق حملے میں 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔ دونوں حملہ آور وں کو بھی ہلاک  کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں