سیکا کا چھٹا اجلاس ختم ،مشترکہ اعلامیہ جاری

سیکا کے چھٹے اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں تنظیم کو  عالمی پلیٹ فارم میں ایک مکمل درجہ دینے کی کوششوں کا فیصلہ کیا گیا ہے

1892431
سیکا کا چھٹا اجلاس ختم ،مشترکہ اعلامیہ جاری

 سیکا کے چھٹے اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں تنظیم کو  عالمی پلیٹ فارم میں ایک مکمل درجہ دینے کی کوششوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں  شریک رکن ممالک کے سربراہوں  نے مشترکہ اعلامیئے میں اس بات کا فیصلہ کیا کہ  ایک محفوظ اور خوشحال خطے کےلیے 21 ویں صدی  میں درپیش مسائل  اور  اختلافات کو اقوام متحدہ کے قوانین کے دائرے میں  حل کرنے کے لیے تنظیم مشترکہ امور کو فروغ دے گی ۔

 اعلامیئے میں  کویت کی رکنیت کو بھی قبول کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ سیکا کی عبوری صدارت کے فرائض سال 2024 تک قازقستان کے ادا کرنے کی بھی حمایت کی گئی ۔

 آستانہ میں واقع سیکا تنظیم یورپی تعاون تنظِم کی طرز پر قائم کی گئی ہے جس میں 28 رکن اور 9 نگراں ممالک شامل ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں