برکینا فاسو میں دہشت گردوں کا حملہ،35 افراد ہلاک

دارالحکومت واغا ڈوگو جانے والے ایک قافلے کے گزرنے کے دوران سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس میں 35 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے

1876209
برکینا فاسو میں دہشت گردوں کا حملہ،35 افراد ہلاک

شمالی برکینا فاسو  میں ہوئے دہشت گرد حملے میں 35 عام شہری ہلاک ہو گئے۔

 حکومت  کے مطابق، دارلحکومت واغا ڈوگو جانے والے ایک قافلے کے گزرنے کے دوران سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی۔

 اس دھماکے میں 35 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔

 باور رہے کہ  ہمسایہ ملک مالی میں القائدہ اور داعش سے وابستہ دہشت گرد  سن 2015 سے متواتر  شمالی اور مشرقی برکینا فاسو میں تخریب کاریاں کرتے رہتے ہیں۔

 سرکاری اعدادو شمار کے تحت  2015 سے 2021 تک اندہشتگرد حملوں میں حفاظتی اہلکاروں سمیت 2 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں