ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ عنقریب ممکن ہوسکتا ہے:کربی

جان کربی نے کہا کہ ہم گزشتہ  دور کے مقابلے میں جوہری معاہدے کے زیادہ قریب ہیں، ایران کی جانب سے بعض غیر ضروری مطالبات پر مصر ہونا بدستور اپنی جگہ  مگر امید پر دنیا قائم ہے

1874472
ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ عنقریب ممکن ہوسکتا ہے:کربی

 وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے کہا ہےکہ  ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ عنقریب  ہو سکتا ہے۔

  کربی نے زوم پر وائٹ ہاوس  کے صحافیوں سے گفتگو کے دوران  خارجہ پالیسیوں پر غور کیا ۔

 کربی نے بتایا کہ  ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے ہم سے جوہری معاہدے سے  متعلق سخت وعدوں کا مطالبہ کیا ہے، مگر یہ بتادوں کہ ہم گزشتہ  دور کے مقابلے میں جوہری معاہدے کے زیادہ قریب ہیں، ایران کی جانب سے بعض غیر ضروری مطالبات پر مصر ہونا بدستور اپنی جگہ  مگر امید پر دنیا قائم ہے ۔

 کربی نے  یہ بھی کہا کہ اس جوہری معاہدے سے متعلق ہمارے  سوالوں کا جواب نہ تو ایران اور نہ ہی یورپی یونین نے ابھی تک دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں