روس: ہم نے یوکرین میں 3 دفعہ ہائپر سونک میزائل استعمال کئے ہیں

ہمارے خصوصی فوجی آپریشنوں میں کنجال میزائل کا 3 دفعہ استعمال کیا گیا اور تینوں دفعہ میزائل نے مکمل کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے: وزیر دفاع سرگے شوئے گو

1870503
روس: ہم نے یوکرین میں 3 دفعہ ہائپر سونک میزائل استعمال کئے ہیں

روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو نے کہا ہے کہ ہم نے یوکرین میں 3 دفعہ 'کنجال' ہائپر سونک میزائل استعمال کئے ہیں۔

سرگے شوئے گو نے رشیہ۔1 ٹیلی ویژن چینل کے لئے جاری کردہ بیان میں یوکرین جنگ کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے یوکرین میں کنجال ہائپر سونک میزائلوں کے استعمال کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ ہمارے خصوصی فوجی آپریشنوں میں کنجال میزائل کا 3 دفعہ استعمال کیا گیا اور تینوں دفعہ میزائل نے مکمل کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

شوئے گو نے کہا ہے کہ دنیا میں اور کوئی میزائل کنجال میزائل جیسی خصوصیات کا مالک نہیں ہے۔ ان میزائلوں کو یوکرین میں اہم اہداف کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے یوکرین میں ففتھ جنریشن ایس یو۔57 جنگی طیارے بھی استعمال کئے ہیں اور استعمال کرنا جاری رکھیں گے۔ اس طیارے نے بہترین کارکردگی دِکھائی ہے۔ یہ طیارے  مختلف ائیر ڈیفنس سسٹموں کے اور میزائلوں کے مقابل بلند دفاعی صلاحیت کے حامل ہیں"۔



متعللقہ خبریں