شہزادہ چارلس نے لادن خاندان سے 10 لاکھ پاونڈز لیے تھے: سنڈے ٹائمز کا دعوی

شہزادہ چارلس کے دفتر نےبھی لادن خاندان سے چندہ وصول کرنے کی  تصدیق  کی ہے تاہم کلیرنس ہاؤس کا کہنا ہے کہ پرنس چارلس نے رقم کو قبول کرنےکا فیصلہ  نہیں  کیا، چندہ قبول کرنے کا فیصلہ پرنس آف ویلز کا چیریٹیبل فنڈ کے ٹرسٹیز نےکیا

1861692
شہزادہ چارلس نے لادن خاندان سے 10 لاکھ پاونڈز لیے تھے: سنڈے ٹائمز کا دعوی

برطانوی شہزادہ چارلس کے خیراتی ادارے پر اسامہ بن لادن کے خاندان سے 10 لاکھ پاونڈ لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

 سنڈے ٹائمز کے مطابق، برطانوی ولی عہد نے اسامہ بن لادن کے سوتیلے بھائیوں بکر بن لادن اور شفیق سے رقم قبول کی تھی۔

رپورٹ میں  یہ بھی کہا گیا ہے کہ  شہزادہ چارلس نے نجی سطح پر بکر بن لادن سے اپنی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس لندن میں ملاقات کی تھی۔ 

یہ ملاقات اسامہ بن لادن کی  موت کے دو سال بعد 30 اکتوبر 2013 میں کی گئی تھی۔

شہزادہ چارلس کے دفتر نےبھی لادن خاندان سے چندہ وصول کرنے کی  تصدیق  کی ہے تاہم کلیرنس ہاؤس کا کہنا ہے کہ پرنس چارلس نے رقم کو قبول کرنےکا فیصلہ  نہیں  کیا، چندہ قبول کرنے کا فیصلہ پرنس آف ویلز کا چیریٹیبل فنڈ کے ٹرسٹیز نےکیا۔

خیال رہے کہ بکر بن لادن  یا شفیق بن لادن کسی دہشت گرد کارروائی کی معاونت یا اس سے منسلک نہیں پائے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں