روس نے 61 مقتدر امریکی شہریوں پر پابندیاں لگا دیں

روس نے امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن اور وزیر توانائی جینیفر گرین ہولم  سمیت 61 امریکی  شہریوں پر پابندیاں لگا دیں

1838917
روس نے 61 مقتدر امریکی شہریوں پر پابندیاں لگا دیں

روس وزارت خارجہ  نے امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن اور وزیر توانائی جینیفر گرین ہولم  سمیت 61 امریکی  شہریوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

روس وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ، امریکہ کی طرف سے روسی سیاست دانوں، کاروباری حضرات اور اہم معاشرتی شخصیات کے خلاف پابندیوں کا دائرہ مستقل وسیع کرنے کے جواب میں، 61 امریکی شہریوں کے روس میں داخلے کو غیر معینہ مدت تک ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ 61 امریکی شہریوں میں عسکری صنعت  کے سرِفہرست  منتظمین، میڈیا اور ریٹننگ ایجنسیوں کے منتظمین اور طیارہ ساز  اور شپ یارڈ فرموں کے منتظمین  شامل ہیں۔  اس کے علاوہ روسی سائبر حملوں کے دعووں میں ملّوث امریکی وزارت خارجہ کے حکام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

پابندیوں کی فہرست میں وائٹ ہاوس محکمہ اطلاعات  کی ڈائریکٹر' کیٹ بیڈنگ فیلڈ' اور ان  جیسے بعض دیگر حکام کا بھی شامل ہونا مرکزِ توجہ بنا ہے۔



متعللقہ خبریں