یوکرین کو اسلحہ ملا تو امریکہ سے تصادم ہو سکتا ہے: روس

روس نے  امریکہ کی جانب سے یوکرین کو جدید راکٹ  نظام فراہم کرنے پر خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ  ایسے اقدامات سے دو سپر پاورز کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے

1836820
یوکرین کو اسلحہ ملا تو امریکہ سے تصادم ہو سکتا ہے: روس

روس نے  امریکہ کی جانب سے یوکرین کو جدید راکٹ  نظام فراہم کرنے پر خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ  ایسے اقدامات سے دو سپر پاورز کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم اور دیگر ہتھیار فراہم کرنے کا امریکی فیصلہ خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے اس امریکی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس طرح دو سپر پاورز کے مابین براہ راست تصادم کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے یوکرینی فوج کی اس امریکی مدد کو انتہائی منفی پیشرفت قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ واشنگٹن اس تنازعے کو مزید بگاڑنے کا باعث بن رہا ہے۔

 واضح رہے کہ امریکا نے یوکرین کے مطالبات پر  کیف حکومت کو جدید ہتھیار اور راکٹ سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں