روس نے حالیہ 24 گھنٹوں میں یوکرین کے جنگی نقصان کا اعلان کر دیا
روس وزارت دفاع نے حالیہ 24 گھنٹوں میں یوکرین میں کے جنگی نقصان کا اعلان کر دیا
روس وزارت دفاع نے حالیہ 24 گھنٹوں میں یوکرین میں 46 فوجی انفراسٹرکچر تنصیبات کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
روس وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے دارالحکومت ماسکو میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس مسلح افواج اور دونباس کی نام نہاد علیحدگی پسند انتظامیہ کی یوکرین میں پیش قدمی جاری ہے اور رہائشی عمارتوں کو کنٹرول میں لیا جا رہا ہے۔
کوناشیکوف نے کہا ہے کہ روسی فوج یوکرین میں فوجی افراسٹرکچر تنصیبات پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور کل یوکرین کے علاقے ریونے کے شہر سرن کی فرنٹ لائن کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ 24 گھنٹوں میں 46 فوجی انفراسٹرکچر تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ یوکرین فوج کے 181 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں، 172 ڈرون طیاروں، 170 ملٹی بیرل راکٹ لانچروں، 1379 ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں، 133 اینٹی ائیر کرافٹ میزائل سسٹموں، 514 ہووِٹزر اور مارٹر توپوں اور 1168 اسپیشل فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل
آنے والے دنوں میں بارش کا امکان ہے۔ جس سے درجہ حرارت43 ڈگری تک گر سکتا ہے