ایران کے ساتھ مذاکرات اختتام کے قریب ہیں: بلنکن

ہم، ایران کے ساتھ مذاکرات میں اختتام کے قریب پہنچ گئے ہیں: وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

1790752
ایران کے ساتھ مذاکرات اختتام کے قریب ہیں: بلنکن

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہم، ایران کے ساتھ مذاکرات میں اختتام کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

امریکن ٹیلی ویژن چینل سی بی ایس کے لئے جاری کردہ بیان میں انتھونی بلنکن نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر بات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم، مذاکرات میں اختتام کے قریب پہنچ گئے ہیں اور بعض مشکل موضوعات پر مذاکرات مکمل ہونے کے منتظر ہیں۔

بلنکن نے، حالیہ ہفتوں میں مذاکرات میں قابلِ ذکر پیش رفت کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ہم ابھی تک زیرِ غور بعض شقّوں میں موجود مسائل کو حل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں