سلامتی کونسل نے یمن میں پہلی بار "دہشت گرد " کے طور پر تسلیم کر لیا
برطانیہ کی جانب سے کونسل کو پیش کردہ مسودہ 15 ارکان میں سے 11 کے ووٹوں کے ساتھ قبول کر لیا گیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں پہلی بار "دہشت گرد " کے طور پر تسلیم کردہ حوثیوں پر بین الاقوامی اسلحہ سازی کی پابندیوں میں توسیع کر دی ہے۔
برطانیہ کی جانب سے کونسل کو پیش کردہ مسودہ 15 ارکان میں سے 11 کے ووٹوں کے ساتھ قبول کر لیا گیا۔
جبکہ آئرلینڈ، میکسیکو، برازیل اور ناروے نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا۔
قبول کردہ مسودہ "زمینی اور سمندری راستے اسلحہ اور فوجی سازو سامان کی اسمگلنگ کے خلاف جدوجہد میں اضافے" کی اپیل پر مبنی ہے اور یہ تمام تر رکن ممالک سے اس معاملے میں اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
اس بل میں یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کو پہلی بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے "دہشت گرد " تنظیم کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
گروپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف "دہشت گردانہ حملوں" کی مذمت کی اور ان حملوں کو جلد از جلد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل، غزہ میں بھوک اور غذائی کمی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے: انروا
صد افسوس کہ غزہ کے شمالی حصے میں قحط کا امکان کوئی اچھنبے کی بات نہیں رہی: فلپ لزارینی
روس: صدر پوتن نے روس۔شمالی کوریا اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے کی منظوری دے دی
معاہدے کی رُو سے ایک فریق پر حملے کی صورت میں دوسرا فریق اسے فوجی امداد فراہم کرے گا