4 بوئنگ B-52 اسٹریٹوفورٹریس بمبار طیارے امریکہ سے برطانیہ روانہ

بمبار طیارے  20 ویں ایکسپیڈیشنری بمبار اسکواڈرن کے طور پر کام کریں گے

2208455
4 بوئنگ B-52 اسٹریٹوفورٹریس بمبار طیارے امریکہ سے برطانیہ روانہ

 

امریکی  فضائیہ نے اعلان ہے کیا کہ وہ یورپی بمبار ٹاسک فورس میں شامل ہونے کے لیے 4 بوئنگ B-52 اسٹریٹوفورٹریس بمبار طیارے  برطانیہ بھیجے گی۔

امریکی فضائیہ کی یورپی کمان کے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ " لوزیانا میں سینکڈ بم ونگ کو تفویض کیے گئے چار امریکی فضائیہ کے B-52 اسٹریٹو فورٹریسز جنہیں برطانوی رائل ایئر فورس میں بمبار ٹاسک فورس 25۔1 کے لیے آج  روانہ کر دیا گیا ہے۔"

بتایا گیا کہ 4 بوئنگ B-52 اسٹریٹوفورٹریس کا عملہ، جسے لانگ رینج، سبسونک، جیٹ انجن والے اسٹریٹجک بمبار طیاروں کے نام سے جانا جاتا ہے، فیئر فورڈ اڈے پر اترنے سے پہلے "فن لینڈ کے F-18 ہارنیٹ اور سویڈش JAS 39 Gripens جنگی طیاروں کے ساتھ مربوط ہوں گے۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بمبار طیارے  20 ویں ایکسپیڈیشنری بمبار اسکواڈرن کے طور پر کام کریں گے اور نیٹو اتحادیوں اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ صلاحیتوں کو ہم آہنگ کرنے اور امریکی یورپی کمان کے علاقے میں سیکیورٹی  ضمانت  کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔

امریکی فضائیہ کے کمانڈر جنرل جیمز ہیکر نے کہا کہ "یہ بمبار ٹاسک فورس ہمارے یورپی اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ ہماری غیر متزلزل وابستگی کی عکاس  ہے۔ ہم ساتھ مل پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کو تقویت دینے والے مضبوط اور زیادہ سٹریٹجک تعلقات استوار کر رہے ہیں۔"



متعللقہ خبریں