روس: صدر پوتن نے روس۔شمالی کوریا اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے کی منظوری دے دی
معاہدے کی رُو سے ایک فریق پر حملے کی صورت میں دوسرا فریق اسے فوجی امداد فراہم کرے گا
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
منظور شدہ معاہدہ ملک کے قانونی معلوماتی نظام میں شائع کر دیا گیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان دفاع، زراعت، صحت، تعلیم جیسے متعدد شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر مبنی اس معاہدے میں ایک ایسی شق بھی شامل ہے جس کے تحت کسی ایک فریق پر حملے کی صورت میں دوسرا فریق اسے فوجی امداد فراہم کرے گا۔
معاہدے کے مطابق، دونوں ممالک "جنگ کے سدّباب اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے " کے زیرِ مقصد مشترکہ فوجی مشقیں بھی کر سکیں گے۔
مذکورہ معاہدے پر ماہِ جون میں، پوتن کے دورہ شمالی کوریا کے دوران، دستخط کئے گئے تھے۔اس کے بعد روسی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں 'دُوما' اور پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا 'فیڈریشن کونسل' نے بھی معاہدہ منظور کر لیا تھا۔
متعللقہ خبریں
غزہ میں انسانیت سوز جرائم اور نسل کشی روکی جائے۔ اقوام متحدہ
غزہ میں اسرائیل کے اقدامات جنگ کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تباہی کا ایک منظم عمل ہے