روس۔یوکرین کشیدگی رکنی چاہیئے:اقوام متحدہ

روس کی جانب سے یوکرین کی دو علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کے بعد سے یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے

1782656
روس۔یوکرین  کشیدگی رکنی چاہیئے:اقوام متحدہ

یوکرین  کی صورت حال پر  غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس  جاری ہے۔

ہنگامی اجلاس امریکہ،برطانیہ اور فرانس کے مطالبےپرطلب کیا گیا ہے۔

روس کی جانب سے یوکرین کی دو علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کے بعد سے یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے انتظامی حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں۔

 سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے روسی فیصلے کو یوکرین کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ 

انتونیو گوتریس کی جانب سے  روسی اقدام کو عالمی قراردادوں کے اصولوں سے متصادم قرار  دینے کا امکان ہے۔

یوکرین  کی صورتحال پر سلامتی کونسل  کی جانب سے اہم فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل کی صدارت روس کے پاس ہے۔



متعللقہ خبریں