صومالیہ: بم حملہ، 2 فوجی ہلاک 4 زخمی

صوبہ پُٹ لینڈ کے وزیر اعلیٰ کے کانوائے پر بم حملے میں 2 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے

1782326
صومالیہ: بم حملہ، 2 فوجی ہلاک 4 زخمی

صومالیہ کے صوبے پُٹ لینڈ کے وزیر اعلیٰ کے کانوائے پر بم حملے میں 2 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

صومالیہ قومی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق صوبہ پُٹ لینڈ کے وزیر اعلیٰ سعید دینی کے کانوائے پر بم حملہ کیا گیا۔ حملے میں کانوائے میں شامل گاڑیوں میں سوار 2 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم وزیر اعلیٰ دینی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں ملک میں انتخابات کروائے گئے ہیں اور اس دوران دہشت گرد تنظیم الشباب نے ملک کے متعدد شہروں میں بم حملے کئے تھے۔



متعللقہ خبریں