مڈوغاسکر، سمندری طوفان سے اموات کی تعداد 120 تک جا جا پہنچی
سمندری طوفان سے 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 30 ہزار افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے
![مڈوغاسکر، سمندری طوفان سے اموات کی تعداد 120 تک جا جا پہنچی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/a285/f187/8a2f/62074e5c4d0f8.jpg?time=1719078416)
مڈوغاسکر کو اپنے زیر تسلط لینے والے سائیکلون سے جانی نقصان 120 تک جا پہنچا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ رسک مینجمنٹ آفس (بی این جی آر سی) کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان کی بنا پر انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے مواصلاتی نیٹ ورک کام نہیں کر رہا تھا جس کے باعث معلومات کو تاخیری سے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ مرنے والوں کی تعداد 120 ہو گئی ہے اور تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔
سمندری طوفان سے 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 30 ہزار افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے ان لوگوں کے لیے 108 علاقوں میں پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔
سمندری طوفان Batsirai گزشتہ ہفتے کے آخر میں ملک کے جنوب مشرقی ساحل پر پہنچا، پھر اندرون ملک منتقل ہونا شروع ہوا۔
خدشہ ہے کہ سمندری طوفان اگلے ہفتے اپنے اثرات میں مزید اضافہ کرے گا۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/058b/8927/e4a0/66767f465b7f3.jpg?time=1719078417)
امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل
آنے والے دنوں میں بارش کا امکان ہے۔ جس سے درجہ حرارت43 ڈگری تک گر سکتا ہے