صومالیہ: ووٹروں کے کانوائے پر خود کش بم حملہ

حملے میں ووٹروں کے کانوائے کو ہدف بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے ہیں

1776516
صومالیہ: ووٹروں کے کانوائے پر خود کش بم حملہ

صومالیہ میں بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

پولیس افسر عابدی فتاح حسن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ خود کش تھا اور دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی پیلس کے جوار میں کیا گیا ہے۔

حسن نے کہا ہے کہ حملے میں ووٹروں کے کانوائے کو ہدف بنایا گیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ صومالیہ میں کل ایک انتخابی مرکز میں ووٹنگ کے دوران راکٹ حملہ کیا گیا جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وزیر اعظم محمد حسین روبلے اور صوبائی سربراہان کے درمیان، 25 فروری تک اسمبلی انتخابات مکمل کرنے کے بارے میں، اتفاق رائے طے پا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں