امریکہ کی روس کے بارے میں اپنے بیانات میں تبدیلی

اگر ولادیمیر پوتن حملہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو وہ اپنی افواج کو کسی بھی وقت ایسا کرنے کی پوزیشن میں رکھتے ہیں

1775338
امریکہ کی روس کے بارے میں اپنے بیانات میں تبدیلی

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی جاری ہونے کے وقت امریکہ کی جانب سے اس موضوع پر اپنے کچھ بیانات کو تبدیل کرنے کی کوششوں نے توجہ مبذول کرائی ہے۔

یومیہ پریس کانفرنس میں خارجہ امور کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک صحافی کے سوال کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرنے میں کتنا وقت لگے گا۔ کیونکہ امریکی انتظامیہ نے کہا تھا کہ یہ حملہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔  کے جواب میں کہا کہ"ہم نے کبھی نہیں کہا کہ حملہ قریب ہے۔ ہم نے کہا کہ اگر ولادیمیر پوتن حملہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو وہ اپنی افواج کو کسی بھی وقت ایسا کرنے کی پوزیشن میں رکھتے ہیں۔ یہ ایک دن ہو گا، یہ دو ہفتے ہو گا، لیکن وہ اس مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ تو وہاں 'صرف وقت کی بات' کا مطلب  روس ہر طرح کی تیاری کر چکا ہے۔"

"اگر حملہ آسن ہے تو ہم سفارت کاری اور بات چیت کو ترجیح نہیں دیں گے۔"

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اتوار کے روز کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرناصرف وقت کی بات ہے۔

 



متعللقہ خبریں