امریکہ میں برفانی طوفان سے روزہ مرہ کی زندگی بدستور متاثر

برفباری کے باعث میژوری میں شاہراہیں بند ہو گئی ہیں تو انڈیانا میں کئی حادثات پیش آئے ہیں، وسطی علاقوں میں 4 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

1773406
امریکہ میں برفانی طوفان  سے روزہ مرہ کی زندگی بدستور متاثر

متحدہ امریکہ کے وسطی علاقوں  میں برفانی طوفان کے باعث 4 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں  اور تقریباً ایک لاکھ افراد کو بجلی کی ترسیل  منقطع ہے۔

ہوائی ٹریفک کو ٹریک کرنے والے FlightAware کے مطابق، برفانی طوفان، جس نے امریکہ کی وسطی ریاستوں میں تقریباً 100 ملین افراد کے مقیم  ہونے والے رقبے کو اپنی زد میں لے رکھا ہے میں  4,000 سے زائد پروازیں منسوخ  کر دی گئی ہیں۔

ملک کی جنوبی اور وسطی مغربی ریاستوں  میں تیز ہواؤں اور برف کی وجہ سے سڑکوں اور بجلی کی لائنوں کو بھی سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

برفباری کے باعث میژوری میں شاہراہیں بند ہو گئی ہیں تو انڈیانا میں کئی حادثات پیش آئے ہیں اور نیو میکسیکو میں بیشتر سرکاری دفاتر میں کام کاج کو معطل کر دیا گیا ہے۔

نیشنل ویدر سروس کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق اس بات پر زور دیا گیا کہ ٹیکساس سے نیو انگلینڈ تک کے وسیع علاقے میں شدید برف باری جاری رہے گی اور ملک کی بعض  جنوبی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ موجود  ہے۔



متعللقہ خبریں