مالی میں قتل عام،تین دو قومی سوگ کا اعلان

افریقی ملک مالی میں انتہا پسندوں کے پرتشدد حملوں کے بعد تین دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے

1688863
مالی میں قتل عام،تین دو قومی سوگ کا اعلان

افریقی ملک مالی میں انتہا پسندوں کے پرتشدد حملوں کے بعد تین دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے ملک کے شمالی علاقوں میں متعدد ديہاتوں پر منظم حملے کيے۔

ان واقعات میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب،مالی کی فوج کی جانب سے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

مالی میں القاعدہ اور داعش سے منسلک کئی مقامی گروپ فعال ہیں تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس کارروائی میں کون سا دہشت گرد گروہ ملوث ہے۔

اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے مشن بھی اس افریقی ملک میں سرگرم ہیں۔


ٹیگز: #سوگ , #مالی

متعللقہ خبریں