امریکہ: یقیناً روس سے اس کے کئے کا حساب پوچھا جائے گا

ہماری انتظامیہ کا روس کے لئے طرز عمل ٹرمپ انتظامیہ سے مختلف ہو گا، ہم پُر تشویش معاملات میں روس سے براہ راست بات کریں گے: جین پساکی

1603715
امریکہ: یقیناً روس سے اس کے کئے کا حساب پوچھا جائے گا

امریکہ وائٹ ہاوس کی ترجمان جین پساکی نےکہا ہے  کہ "یقیناً روس سے اس کے کئے کا حساب پوچھا جائے گا"۔

جین پساکی نے وائٹ ہاوس کی معمول کی پریس کانفرنس میں، صدر جو بائڈن کے روس کے صدر ولادی میر پوتن کو قاتل کہنے کے بعد واشنگٹن میں روس کے سفیر کو ماسکو بلائے جانے  کے بارے میں، بیانات جاری کئے ہیں۔

پساکی نے کہا ہے کہ ہم مذکورہ پیش رفتوں سے آگاہ ہیں۔ ہماری انتظامیہ کا روس کے لئے طرز عمل ٹرمپ انتظامیہ سے مختلف ہو گا۔روس کے ساتھ تعلقات میں ہمارے لئے اندیشوں کا سبب بننے والے پہلووں پر ہم براہ راست بات کریں گے۔

روسی حزب اختلاف الیکسی ناوالنی  کو زہر دئیے جانے سے متعلقہ خفیہ روپورٹ کی اشاعت کی یاد دہانی کرواتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ  اس کے ساتھ ساتھ ہمارے خیال میں ایسے شعبے بھی موجود ہیں کہ جن میں ہم مل کر کام کر سکتے ہیں۔مثلاً  نیو اسٹارٹ سمجھوتہ  اور جوہری اسلحے میں تخفیف اس  کی مثالیں ہیں۔

پساکی نے کہا ہے کہ ہم پُر تشویش معاملات میں روس سے براہ راست بات کریں گے اور یقیناً اس کے کئے کا حساب بھی پوچھیں گے۔  صدربائڈن نے پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ روس کے بدنیتی پر مبنی اقدامات کا جواب دے گا۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان جین پساکی نے کہا ہے کہ" کانگریس اور دیگر حلقوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ روس  جیسے ہمیں تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف دشمنوں  کے مقابل ہماری حکمت عملی ان کی چالوں کو بے نقاب کرنے پر مبنی ہو گی۔ دنیا کو بھی اس چیز کا احساس ہے"۔



متعللقہ خبریں