فرانس پرانا اتحادی ہے ،تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں: بائڈن

امریکی صدر نے ماکروں سے گزشتہ روز ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور کہا کہ فرانس امریکہ کا پرانا اتحادی ہے اور ہم ان تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں

1570303
فرانس پرانا اتحادی ہے ،تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں: بائڈن

 امریکی صدر جو بائیڈن  نے فرانسیسی ہم منصب امانویل ماکروں سے  کہا ہے کہ وہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

 وائٹ ہاوس کے مطابق ، امریکی صدر نے ماکروں سے گزشتہ روز ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور کہا کہ فرانس امریکہ کا پرانا اتحادی ہے اور ہم ان تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ  امریکہ نیٹو اور یورپی یونین سمیت ٹرانس اٹلانٹک ممالک سے اپنے روابط کو تقویت دے گا۔

دوونوں صدور نے ماحولیاتی تبدیلیوں ،کورونا وائرس،عالمی  معیشت میں ترقی جیسے مشترکہ مسائل پر غور کرتےہوءے قریبی تعاون کا یقین دلایا اور چین،مشرق وسطی،روس سے متعلقہ خارجہ پالیسیوں پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا۔

 



متعللقہ خبریں